ایم اے سلام

بالی ووڈ اداکار ایشمان کھرانہ ایک کے بعد ایک 7 ہٹ فلمیں دینے کے بعد اپنی آنے والی فلم شبھ منگل زیادہ سودھان کا انتظار کررہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ دلچسپ کنٹنٹ کے ساتھ شائقین کی تفریح کے لئے تیار ہے لیکن اس بار ایشمان کے ساتھ کوئی ایکٹریس نہیں ہے۔ ٹریلر کافی دلچسپ ہے اور ایک پیغام دینے والا ہے بولڈ موضوع پر تفریحی فلم بنانا آسان نہیں ہے لیکن ڈائرکٹر ہتش کیولیا نے یہ رسک لیا ہے۔ فلم 21 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ایشمان اور جتیندر جوڑے کے کردار میں دیکھے جائیں گے جبکہ افراد خاندان کے کرداروں میں دمدار اسٹار کاسٹ دکھ رہی ہے۔

نینا گپتا، گجراج راو، منوش رشی چڈھا، سنیتا، نیرج سنگھ، اوستھی وغیرہ ٹریلر میں ایشمان اور جتیندر اپنے رشتہ کو لیکر خاندان والوں سے لڑتے اور انہیں سمجھاتے دیکھے جارہے ہیں۔ اس سماجی موضوع کو کامیڈی کے ساتھ دکھایا جارہا ہے۔ کوئی شک نہیں کے ”گے“ رشتہ پر بنی یہ بالی ووڈ کی سب سے الگ فلموں میں سے ایک ہوگی۔ ٹریلر کے بعد اب فلم کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

ایشمان کھرانہ کے لئے پچھلا سال یعنی 2019 کافی زبردست ثابت ہوا تھا اور ان کی فلموں آرٹیکل 15، ڈریم گرل، اور بالا نے زبردست کمائی کی تھی۔ اب ان کی شبھ منگل زیادہ سودھان ریلیز ہے جس سے باکس آفس پر زبردست کمائی کی توقع کی جارہی ہے۔ اس کے بعد ان کی امیتابھ بچن کے ساتھ والی فلم گلابو سیتابو ریلیز ہونے والی ہے جو بہت ہی دلچسپ موضوع پر بنی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: