ایم اے سلام

ان دنوں کلرس کے شو ”ناگن 4“ میں نظر آرہی رشمی دیسائی کی زندگی کافی اتار چڑھاو بھری رہی ہے۔ ریالٹی شو ”بگ باس 13“ کے دوران بھی ان کی زندگی کے کئی پہلو سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رشمی دیسائی نے بتایا کہ وہ چار سالوں تک ڈپریشن میں رہی ہیں۔ ان سب کے درمیان ان کے کام نے انہیں اس ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی تھی۔ حال ہی میں پنک ولا کو دیئے ایک انٹرویو میں رشمی دیسائی نے بتایا میں چار سالوں تک ڈپریشن میں تھی۔

میں زندگی چھوڑنا چاہتی تھی میں کسی کا بھی چہرہ نہیں دیکھنا چاہتی تھی جب آپ زندگی میں کچھ اور چاہتے ہیں اور کچھ اور ملتا ہے جب آپ کی زندگی آپ کو سرپرائز دیتی ہے اور اسے اپنانے کے لئے تیار نہ ہوں تو آپ کو یہ کافی مشکل لگتا ہے۔ رشمی نے بتایا کہ وہ کام کرنے کی وجہ ہی آپ نے ڈپریشن سے باہر آپائی ہے۔ انہوں نے بتایا پروفیشنلی میں کافی اچھی ہوں کیونکہ میں ایمانداری سے اپنا کام کرتی ہوں۔

مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے جب میں کام کرتی ہوں۔ یہاں تک کہ وہ کام ہی ہے جس سے میں ڈپریشن سے باہر آتی ہوں۔ یہ مجھے طاقت دیتا ہے جو بھی میرے ساتھ ہوا میں نے اس کا اثر کبھی کام پر نہیں پڑنے دیا۔ بگ باس 13 سے نکلنے کے بعد رشمی دیسائی نے ایکتا کپور کے شو ناگن 4 میں انٹری کرلی ہے۔ اس کے علاوہ بھی رشمی دیسائی کے پاس اور بھی کئی سیریلس کے آفرز ہیں اور اس طرح وہ اور بھی کئی شوز میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ رشمی دیسائی کچھ دنوں سے ٹی وی سیریلس سے بہت دور ہوچکی تھیں، لیکن اب جب انہوں نے بگ باس 13 میں انٹری لی انہوں نے اس شو میں کامیابی تو حاصل نہیں کی لیکن اس ریالٹی شو سے انہوں نے زبردست مقبولیت حاصل کی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: