ایم اے سلام

ان دنوں بالی ووڈ اسٹار ورون دھون کے بارے میں خبر ہے کہ وہ جلد ہی اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ خبروں کے مطابق ان دونوں کے افراد خاندان انہیں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں باندھ دینا چاہتے ہیں۔

 ذرائع کی مانیں تو ورون دھون اور نتاشا کی شادی اس سال نومبر میں ہوسکتی ہے۔ ابتداءمیں یہ دونوں سال 2020 کے ابتداءمیں شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن دونوں کے ہی خاندانوں نے ان کے اس فیصلہ کو مسترد کردیا اور اسی سال شادی کا فیصلہ سنایا یہاں بتادیں کہ ورون دھون اور نتاشا دلال کافی عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کبھی بھی اس بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ دونوں پارٹیوں اور اور ایونٹس میں اکثر ساتھ ساتھ دیکھے جاتے رہے۔ فی الحال ورون دھون اپنی اگلی فلم اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کی شوٹنگ میں مصروف ہے جو اسی سال 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ورون کی قلی نمبر 1 کا ری میک بھی کریں گے جس میں ان کے ساتھ سارا علی خان نظر آئیں گی۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: