ایم اے سلام

سلمان خان کا ریالٹی شو بگ باس 13 کئی نئے تبدیلیوں کے ساتھ آیا ہے۔ اس میں سب سے بڑی تبدیلی ”بی ایف ایف“ (بیڈ فرینڈ فار ایور) کا کانسپٹ لانا تھا ”بی ایف ایف“ یعنی اس میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ساتھ بیڈ شیر کرنا تھا۔ ایک ہفتہ بعد ہی اس کانسپٹ پر ناظرین نے تنقیدیں اور احتراز کئے اور شو پر بیہودگی ظاہر کرنے کے االزام لگائے۔

یہاں تک کے سوشیل میڈیا پر شو کو بند کرانے کی بھی مانگ کی جانے لگی۔ ٹوئٹر پر بائیکاٹ بگ باس ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ منگل کو ٹیلی کاسٹ ہوئے شو میں بگ باس نے اس کانسپٹ کو یہ کہتے ہوئے واپس لے لیا کہ کانٹسٹنٹس ایک دوسرے کو جان گئے ہیں۔ اس وجہ سے یہ کانسپٹ ختم کیا جاتا ہے حالانکہ کچھ کانٹسٹنٹس ابھی بھی ساتھ میں سو رہے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ یہ معاملہ مرکزی وزیر مسٹر پرکاش جاوڈیکر اور سپریم کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔ کانفڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس اس نے پرکاش جاوڈیکر کو ایک مکتوب روانہ کرکے کلرس ٹی وی پر چل رہے ٹی وی شو بگ باس 13 کی ٹیلی کاسٹنگ پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مکتوب میں بگ باس 13 پر کئی سنگین الزامات بھی لگائے گئے تھے۔ بگ باس میں بیہودگی کے خلاف سنجیدہ لوگ بھی کافی آگ بگولہ تھے۔ اس کی وجہ شو کے میزبان سلمان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں بیہودگی کو عام کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اس عرضی کو قبول کرلیا تھا اب جب بگ باس نے ”بی ایف ایف“ کانسپٹ ختم کردیا ہے تو اس پر کارروائی کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి:

bff