ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف پچھلی بار فلم ”زیرو“ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی لیکن شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کی جوڑی کو پسند کیا گیا تھا۔ اب خبر ہے کہ زیرو کا ڈائرکشن کرچکے آنند ایل رائے ایک بار پھر سے شاہ رخ اور کیٹرینہ کو ایکساتھ لاسکتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ آنند کی اگلی فلم میں کیٹرینہ ایک پولیس آفیسر کا رول کرتی نظر آئیں گی۔ آنند کی یہ فلم کورین زبان کی فلم ”مس اینڈ مسرز کاپس“ کا ہندی ری میک ہوگی۔

 شاہ رخ اس فلم کا پروڈکشن سنبھال رہے ہیں اور توقع اس بات کی بھی ہے کہ وہ اس فلم میں صرف مہمان رول کریں۔ فلم ”زیرو“ کے فلاپ ہونے کے بعد شاہ رخ زیادہ تر وقت پروڈکشن اور کیمرہ کے پیچھے والے کام میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ نٹ فلکس پر پیش ہونے والے چارٹ شو ”مائی نکسٹ گیسٹ نیڈنو انٹروڈکشن“ میں نظر آئے تھے۔ اس شو میں ڈیوڈ لیٹرمین سے بات چیت کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تمام دلچسپ باتوں کا خلاصہ کیا۔

ویسے شاہ رخ خان نے پچھلے دنوں اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی کوئی نئی فلم کی سال 2020 میں ریلیز کی اپنے فائنس کو اطلاع دی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان بہت جلد پہلے ایک ایکشن فلم بھی کریں گے جو شاید اگلے سال ریلیز ہوسکتی ہے۔ میڈیا نے قیاس لگایا ہے کہ کنگ خان کی یہ فلم تمل فلم ڈائرکٹر اٹیلی کی ہوسکتی ہے۔ یہی نہیں یہاں تک بھی کہا گیا کہ شاہ رخ کی اس فلم کا ٹائٹل ”سنکی“ ہوسکتا ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: