ایم اے سلام

دشاپٹانی کو لے کر خبر ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ایک اور فلم انہیں ملی ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ ”کک“ کے سیکویل میں وہ سلمان کے مقابل دیکھی جائیں گی۔ سال 2014 کی ایکشن تھرلر کک کے بعد سے ہی اس کے سیکویل کی خبریں زوروں پر تھیں۔ کک میں جیکلین فرنانڈیز سلمان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئی تھیں۔

خبریں یہ بھی تھیں کہ کک 2 میں بھی وہی ہیروئین ہوگی، لیکن اب کہا جارہا ہے کہ دشا نے جیکلین کو ری پلیں کردیا ہے۔ دشا فی الحال ڈائرکٹر علی عباس ظفر کی فلم ”بھارت“ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ حال ہی میں دشا کئی بار ساجدنڈیاڈ والا کے آفس کے باہر نظر آئی تھیں۔ اس سے خبروں کو اہمیت ملی کہ کک کے سیکویل کے لئے دشا سے بات کرلی گئی ہے حالانکہ نڈیا ڈوالا کی طرف سے اس پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کک 2 کی اسکرپٹ کا کام جاری ہے۔ ساجد نڈیاڈ والا اسے اس سال کے آخر میں فلور پر لے جانا چاہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا اگلے سال کے اوئل میں آغاز ہوگا لیکن اس کی تکمیل کو کافی وقت لگ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے سال 2020 عید کے موقع پر ریلیز کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: