ایم اے سلام

جنیفرو پنگٹ اور شیون نارنگ کا شو بیحد 2 کافی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ خبر تھی کہ ٹی آر پی کے گرنے سے شو کا بجٹ کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹی وی پر شو بند ہو جائے گا اور ڈیجیٹل پلاٹ فارم شو آئیگا ان سبھی خبروں کے درمیان سونی انٹرٹینمنٹ نے ایک بڑا خلاصہ کیا ہے۔ شو ”بیحد 2“ کے بند ہونے اور ڈجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سونی انٹرٹینمنٹ نے کہا کہ بیحد 2 کو آف ایر ہونے اور او ٹی ٹی پلیٹ فام سونی Liv پر جانے کی افواہیں بنا کسی سچائی کے ہے۔ ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

بیحد 2 سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن اس طرح کی تمام افواہوں کو مسترد کرتا ہے۔ یہ (بیحد 2) ایک بیحد اچھی کہانی ہے اور چینل ابھی اس شو کو بند کرنے کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہا ہے، حالانکہ چینل کے آفیشیل اسٹیٹمنٹ سے تویہ صاف پتہ چل گیا ہے کہ بیحد 2 ٹی وی پر بند ہوکر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شروع ہونے کی خبر محض افواہ ہے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ شو سونی انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جاتا ہے۔

شو کا پہلا سیزن بھی کافی خبروں میں رہا ہے حالانکہ اس بار شو کی ٹی آر پی کم آرہی ہے۔ بیحد 2 پچھلے سال 2 دسمبر 2019 سے ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہو رہا ہے۔ اس شو کے فائنس کو مایا کا نیا اوتار دیکھنے کو ملا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس پورے شو کے دوران جنیفر وینگیٹ نے اب تک اپنے کردار مایا صرف کالے ہی کپڑے پہنے نظر آئی ہیں۔ بہرحال جو بھی ہو سونی انٹرٹینمنٹ کے شو ”بیحد 2“ کے متعلق یہ عام ہے کہ اس میں اب دلچسپیاں ختم ہو گئی ہیں اور یہ شو اپنی ٹی آر پی پوری طرح سے کھو بیٹھا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب آگے اس کا کیا ہوتا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: