ایم اے سلام

ملک میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور اس کے لئے حکومت نے 21 دنوں کے لاک ڈاون کے بعد 19 دن کا دوبارہ سے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران بالی ووڈ سلیبس سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں۔ وہیں کارتک ارین نے ”کے کی پوچھے گا“ نام کی ایک سیریز شروع کی ہے۔ اس میں وہ کورونا سے متاثرین کے انٹرویو کررہے ہیں۔ کارتک آرین نے ”کے کی پوچھے گا“ کی سیریز کے پہلے ایپی سوڈ میں گجرات کی پہلی کورونا پیشنٹ سمرتی سنہا سے بات کی تھی۔ اس ایپی سوڈ کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔ اب انہوں نے گجرات کے احمد آباد کی ڈائرکٹر ممنسابوج سے بات کی ہے۔ ممنسا بوج کورونا وائرس کے مراضوں کا علاج کررہی ہیں۔

کارتک آرین نے انٹرویو کے دوران ڈائرکٹر ممنسا بوج سے کورونا وائرس کے علاج سے جڑے سوال پوچھے، وہیں ڈاکٹر ممنسا بوج نے لاک ڈاون کو سہی بتایا۔ اس کے علاوہ کارتک آرین نے تفصیل سے بات کی اور اس دوران کارتک آرین مستی کرتے بھی دیکھے گئے۔ ایکٹر نے ڈائرکٹر پر حملہ کرنے والوں کو اڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے لوگوں کو اس معاملہ میں کافی احتیاط برتنے کے لئے بھی کہا۔

کارتک آرین نے پی ایم فنڈ میں کیا امداد جب بھارت میں کورونا وائرس اپنے پیر پسار رہا اور اس دوران کارتک آرین لوگوں کے گھر سے انٹرٹین کرنے کے ساتھ بیدار بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے پی ایم کیر فنڈ میں ڈونیشن بھی دیا ہے۔ اب وہ ”کے کی پوچھے گا“ نام کی سیریز لیکر آئے ہیں۔ اس سیریز کے ذریعہ وہ ملک بھر کا ایک تفصیلی سروے جو کورونا وائرس سے متعلق ہے پیش کرتے رہیں گے۔ اور ساتھ ہی ساتھ بتاتے رہیں گے کہ کورونا وائرس انسانی زندگیوں کے لئے کس قدر خطرناک ہے اور اس سے کس قدر محفوظ رہنا چاہئے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: