ایم اے سلام

شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی ساس یعنی اپنے شوہر راج کندرا کی ماںاوشا رانی کندرا کا ویڈیو شیر کیا ہے۔ اس میں 68 سالہ اوشا ورک آوٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ شلپا راج کے 7 سالہ بیٹے ویان راج کندرا بھی مستی بھرے انداز میں دادی کے ورک اوٹ کے ساتھ ساتھ خود بھی ورک آوٹ کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو شلپا نے خاموشی سے بنایا ہے اور شیر کرتے ہوئے اسے کافی اہم بتایا ہے۔ شلپا نے کیپشن میں لکھا ہے میری 68 سالہ ساسو ماںورک آوٹ کرتے ہوئے اور میں نے انہیں چپکے سے کیمرہ میں قید کرلیا۔

یہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ ذیابیطس سے بھی متاثر ہے لیکن وہ وقت نکال کر یہاں تک کے گھر میں ہونے کے باوجود یوگا یا پھر ورزش ہی کرتی ہیں۔ میں ان کی اس کوشش اور جدوجہد کا احترام کرتی ہوں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صحت کے بارے میں کافی فکر رکھتی ہیں۔ اس بات کے لئے شروعات کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ انہوں نے لکھا ”لویومما“ آپ کے آشیرواد اور سب کو متاثر کرنے کے لئے آپ کے شکر گذار ہیں۔

اس سے قبل شلپا شیٹی نے ایک ویڈیو شیر کیا تھا جس میں وہ پی ایم مودی کو رات 9 بجے 9 منٹ تک چراغ جلانے کی اپیل کرتی نظر آئی تھی۔ شلپا نے ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا 9 بجے 9 منٹ ہم نے یہ کردیا۔ امید ہے کہ آپ نے بھی کیا ہوگا۔ سبھی کو پیار بھیجتی ہوں، شکریہ۔ نریندر مودی جی اس اشارے اور ہماری زندگی کے تحفظ کے لئے ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا شیٹی ان دنوں نکمہ کے علاوہ ہنگامہ 2 جیسی فلمیں کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1993 میں ریلیز ہوئی فلم ”بازیگر“ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: