ایم اے سلام

فلم ہاتھی میرے ساتھی کے میکرز نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے دیکھتے ہوئے فلم کی ریلیز ڈیٹ میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس بات کی اطلاع حال ہی میں عوام کو دی گئی ہے۔ اس فلم میں رانا دگو باٹی، پکٹ سمراٹ، شریا پلگواٹکر اور زویا حسین اہم کرداروں میں ہے۔ فلم پہلے 2 اپریل کو ریلیز کی جانے والی تھی حال ہی میں ایرویز انٹرنیشنل کے انسٹا گرام اکاونٹ سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایرویز انٹرنیشنل ہمیشہ اپنے شائقین کی دلچسپی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا آیا ہے۔

کرونا وائرس کے معاملے سامنے آنے کے بعد ہاتھی میرے ساتھی فلم ریلیز تاریخ میں تبدیلی لائی گئی۔ ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہم جلد ہی ایک نئی ریلیز تاریخ کے ساتھ واپس آئیں گے۔ صحتمند اور حفاظت سے رہیں۔ ہاتھی میرے ساتھی کی کہانی آسام کے جنگلات میں ہاتھیوں کے رہنے والے مقامات پر قبضہ کرنے والے انسانوں کی کہانی سے متاثر ہے۔

ہاتھی میرے ساتھی تمل میں ”کدان“ اور تلگو میں ”ارونیا“ نام سے ریلیز ہوگی۔ اسے ایرویز انٹرنیشنل کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ اور پربھوسلومن نے فلم کا ڈائرکشن دیا ہے۔ فلم کی اگلی ریلیز تاریخ کا اعلان کچھ وقت بعد کی جائیگی۔ بتاتے چلیں کہ رانا دگوپاٹی اسٹار ہاتھی میرے ساتھی کافی دنوں سے خبروں میں ہے۔ اس فلم کی تکمیل پوسٹر ریلیز اور ٹریلر سبھی کو لوگوں نے پسند کیا ہے۔ اب جبکہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے تو ایسے میں کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کو دیکھ کر اس فلم کی ریلیز تاریخ پھر سے ایک بار آگے بڑھادی گئی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: