ایم اے سلام

پچھلے کچھ سالوں میں بالی ووڈ میں کئی معنوں میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ اسکرپٹس سے لیکر ایکٹرس کے انتخاب اور موضوعاتی فلموں سے لیکر فلم کے پرموشن تک سب کچھ پچھلے کچھ سالوں میں بدل گیا ہے حالانکہ اب بھی ایک چیز ہے جو فلموں میں اکثر دیکھنے کو مل جاتی ہے وہ ہے آئٹم سانگس اور آج کے دور میں ان گیتوں کو جب ایکٹریس نے ایک نئی پہچان دی ہے ان کا نام نورا فتحی ہے۔ کینیڈا کی ڈانسر ماڈل ایکٹریس اور سنگر نورا فتحی ہندی کے ساتھ ہی ساتھ ملیالم اور تلگو فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔ کنیڈا میں پلی بڑھیں نورا اپنے آپ کو دل سے ہندوستانی ہی مانتی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر کے شروعاتی دور میں تلگو فلموں میں آئٹم نمبرس کرکے سرخیاں بٹورنے میں کامیاب رہی تھیں۔

انہوں نے باہوبلی، ٹمپر اور کٹوجیسی فلموں میں بھی آئٹم نمبر کئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ ملیالم فلموں میں بطور ایکٹریس بھی کام کیا۔ سال 2015 میں انہوں نے بگ باس 9 میں داخلہ لیا تھا اور وہ اس شو سے 84 ویں دن باہر ہوگئیں تھیں۔ سال 2016 میں انہوں نے ریالٹی شو جھلک دکھلاجا میں حصہ لیا تھا حالانکہ ان کے لئے فلم ستیہ میو جیتے کا گیت ”دلبر“ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا کیونکہ اس گیت نے ایک ہی دن میں 20 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کئے تھے جو کسی بھی ہندوستانی گیت کے لئے ایک ریکارڈ تھا۔

نورا فتحی کے اب بالی ووڈ میں خوب چرچے ہونے لگے ہیں۔ وہ کئی بڑی فلموں کی کاسٹ میں شامل ہونے لگیں ہیں۔ ان کے بارے میں سب سے بڑی تازہ خبریہ ہے کہ اجئے دیوگن کی فلم ”بھوج داپرائیڈ آف انڈیا میں پرینیتی چوپڑہ فی میل لیڈ نبھا رہی تھیں۔ لیکن اب یہ کردار پرینیتی کی ری پلیس منٹ کے بعد نورا فتحی نے حاصل کرلیا ہے۔ 1971 کی جنگ پر بن رہی اس فلم کو جہاں ابھیشیک دودھیا ڈائرکٹ کررہے ہیں وہیں اس فلم کے دیگر اہم کردار سنجے دت سوناکشی سنہا اور رانا دگو بائی ہیں۔ یہ فلم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: