ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس ودیا بالن کی ایکٹنگ ہی ان کی پہچان ہے۔ ودیا بالن نے کئی مشکل کردار میں خود کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے اکشے کمار کی فلم مشن منگل میں شاندار ایکٹنگ کی تھی۔ اب ودیا بالن کے فائنس کے لئے خوش خبری ہے ودیا بالن نے اپنے اگلے پراجکٹ شیرنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کردیا ہے۔ ودیا بالن نے شیرنی کے لئے شوٹنگ بھی شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیر کرکے ودیا بالن نے فائنس کے ساتھ یہ اطلاع شیر کی ہے۔ ودیا نے فائنس کو بتایا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ وائلڈ لائف ڈے پر شروع کی ہے۔

ودیا نے اس کی تصویریں بھی شیر کی ہےں۔ تصویر میں شےرنی کا لک نظر آرہا ہے۔ ودیا بالن نے تصویر کو شیر کرتے ہوئے لکھا سبھی کا آشیرواد ملا ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر شیرنی کا شوٹ شروع کیا جنگل کے درمیان میں ایک مندر میں پوجا کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کی یہ فلم انسان اور وائلڈ لائف (جنگل کے جنگلی جانور) کے درمیان ہونے والے ٹکراو پر بنے گی۔ رپورٹس یہ بھی ہے کہ یہ کہانی اپنے نام کی شیرنی کے متنازعہ قتل کے ارد گرد گھومتی ہے۔

نومبر 2018 کے ابتداءمیں کسی شوٹر نے گولی ماردی تھی۔ خبر تھی کہ شوٹر نے عہدہ داروں کے حکم پر ماردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ شیرنی نے 13 لوگوں کو ماردیا تھا۔ اس لئے عہدہ داروں نے اس شیرنی کو مارنے کا فیصلہ لیا تھا۔ بہرحال ودیا بالن جنہوں نے اپنے کیریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں کی ہیں۔ اب وہ جنگل اور جنگلی جانوروں کی دنیا اور ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ ودیا کے مطابق انہوں نے اتنی دلچسپ فلم پہلی بار کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینی دنیا کے علاوہ جنگل کی بھی ایک دنیا ہے جہاں شائقین فلم کو ایک نئی اور دلچسپ دنیا دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ودیا بالن کی اس فلم شیرنی کوئی سیریز کے بینر پر بھوشن کامار، کرشن کمار، پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ اسے امیت موسرکار ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ودیا فی الحال ایک اور فلم شکنتلا دیوی بائیوپک کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: