ایم اے سلام

کچھ دنوں پہلے جیکی بھگنانی اور جونو چوپڑہ نے کہا تھا کہ وہ روی چوپڑہ کی فلم ”دا برننگ ٹرین“ کا ری میک بنانے جارہے ہیں۔ اوریجنل فلم ایک ملٹی اسٹار فلم تھی اور ری میک کا اعلان کرتے وقت جیکی اور جونو نے اس کے کلاکاروں کا اعلان نہیں کیا تھا۔ لگتا ہے کہ اب ٹیم فلم کی کاسٹنگ شروع کرنے جارہی ہے۔ فلم فیر کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں لیڈرول ریتک روشن نبھاسکتے ہیں۔ ایک ذرائع کے مطابق جونو اور جیکی نے اس فلم کے لئے ریتک روشن سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں پروڈیوسرس کاماننا ہے کہ ریتک روشن اس فلم کو اور آگے لے جائیں گے۔ فلم کا پری پروڈکشن کا کام شروع کردیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ ہوئے لاک ڈاون کی وجہ سے پورا کام رک گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی لاک ڈاون ختم ہوگا پروڈیوسرس فوری ریتک روشن سے ربط کرسکتے ہیں۔ بتادیں کہ اوریجنل ”دا برننگ ٹرین“ سال 1980 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں دھرمیندر، جتیندر، ونود کھنہ، ونود مہرہ، ہیمامالنی، پروین بابی، نیتو سنگھ اور ڈینی اہم کرداروں میں تھے۔ ویسے بتادیں کہ اس سے پہلے فرح خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ امیتابھ بچن کی سوپر ہٹ فلم ”ستہ پہ ستہ“ کا ری میک بنائیں گی۔ لیکن ابھی تک اس کا کچھ نہیں ہو پایا اور یہ فلم اب خبروں تک کی ہی ہوکر رہ گئی۔ ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس وقت کی فلم برننگ ٹرین کو اب بنانے اور اس میں کام کرنے کو لیکر ریتک کیا جواب دیتے ہیں کیونکہ فلم میں ابتداءسے آخر تک صرف ٹرین کو ہی جلتا ہوا بتایا گیا تھا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: