ایم اے سلام

بالی ووڈ میں کئی سالوں سے خان تگڑی کا دبدبہ رہا ہے لیکن پچھلے کچھ سالوں سے کئی ایکٹرس اس دبدبہ کو چیلنج کررہے ہیں۔ اس سال بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اکشے کمار اور ایشمان کھرانہ جیسے ستاروں نے اس سال بالی ووڈ میں بیاک ٹو بیاک ہٹ فلمیں دی ہیں اور اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ستاروں کے طور پر ابھرے ہیں۔ اکشے کمار کی اس سال مشن منگل، ہاوز فل 4 اور کیسری جیسی فلمیںریلیز ہوئی ہیں۔ ان میں سے مشن منگل اور ہاوز فل 4 جیسی فلموں نے 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا کارنامہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ فلم کیسری بھی سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ مانا جارہا ہےکہ 27 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی اکشے کمار کی فلم ”گڈنیوز“ بھی ہٹ ہوسکتی ہے۔ ایسے میں اکشے اس سال 4 ایک کے بعد دیگرے ہٹ فلمیں دے سکتے ہیں۔ وہیں بات کریں عامر خان سلمان خان اور شاہ رخ خان کی تو ان سبھی ستاروں نے پچھلے کچھ عرصہ میں اچھا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ اکشے پچھلے کچھ سالوں سے لگاتار بہترین مظاہرہ کررہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ اکلوتے ایسے اسٹار تھے جو ایک سال میں 444 کروڑ کی کمائی کے ساتھ فوربس لسٹ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہیں ایشمان کھرانہ کانٹنٹ اور انٹرٹیمنٹ کے سہارے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔ ان کی اس سال آئی فلم آرٹیکل 15، ڈریم گرل اور بالا باکس آفس پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی پچھلے سال دسمبر میں ریلیز ہوئی فلم ”اندھادھن“ نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اس لحاظ سے ایشمان تین بڑی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ ایشمان امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ”گلابو سیتابو“ میں کام کررہے ہیں اور فائنس ان کی اس فلم کا بھی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: