ایم اے سلام

رانی مکرجی فی الحال مردانی 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ٹیم دوسرے شیڈول کے لئے مصروف ہے۔ اس دوران مردانی 2 سے رانی مکرجی کے پولیس آفیسر کے پہلے لُک کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

 پولیس آفیسر کی وردی میں رانی مکرجی کا لک متاثر کرنے والا ہے۔ گوپی پترن کے ڈائرکشن میں بنی فلم میں رانی مکرجی ایس پی شیوانی شیواجی رائے کا کردار نبھا رہی ہیں۔ پہلے حصہ مردانی میں بھی رانی مکرجی یہی رول نبھاتی نظر آئی تھیں۔ مردانی 2 آدتیہ چوپڑہ پروڈیوس کررہے ہیں۔ مردانی 2 کو 2019 میں ریلیز کرنے کی تیاری ہے۔ مردانی 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔

 اسے کافی سراہا گیا تھا بتاتے چلیں کہ دوسرے شیڈول کی شوٹنگ اگلے ہفتہ راجستھان میں شروع ہوگی۔ راجستھان کے کوٹہ اور جئے پور میں فلم کے حصہ کو شوٹ کیا جائے گا۔ فلم کے کافی حصے ممبئی میں بھی شوٹ کئے جائیں گے۔ رانی مکرجی آخری بار ”ہچکی“ میں نظر آئی تھیں۔ فلم میں رانی مکرجی کے کام کی کافی تعریف ہوئی تھی۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: