ایم اے سلام

بالی ووڈ ڈائرکٹر روہت شیٹی کی فلم ”سوریہ ونشی“ پچھلے کچھ عرصہ سے فائنس کے درمیان خبروں میں ہے۔ اس فلم کے ساتھ ہی اکشے کمار، کیٹرینہ کیف اور روہت شیٹی پہلی بار ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ وقت پہلے ہی خبر آئی تھی کہ اس فلم میں پہلے اور دوسرے حصہ کے اداکار بھی نظر آئیں گے۔ اجئے دیوگن، رنویر سنگھ اور اکشے کمار کے ساتھ ہی روہت فائنس کے لئے میگا کلائمکس تیار کررہے ہیں۔ اب ایک رپورٹ کے مطابق رنویر، اکشے اور اجئے کے علاوہ رانی مکرجی کو کلائمکس میں دکھایا جائے گا۔

 ایک رپورٹ کے مطابق روہت شیٹی اپنی اس فلم کے کلائمکس کے لئے ایک خاتون پولیس آفیسر کو بھی دکھانا چاہتے تھے حالانکہ ابھی تک یہ آفیشیل طور پر کنفارم نہیں ہوا ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ فلم کے ویلن کے ساتھ اکشے کمار، اجئے دیوگن اور رنویر سنگھ کے علاوہ رانی مکرجی بھی اپنے انداز میں لڑتے ہوئے نظر آئیں گی۔ رانی مکرجی اس سے پہلے فلم ”مردانی 2“ میں فی میل پولیس آفیسر کا کردار نبھا چکی ہیں۔

اس سے پہلے اس فلم کے پہلے حصہ میں بھی انہوں نے پولیس آفیسر کا کردار نبھایا تھا۔ بتادیں اس فلم کی اسکرپٹ یونس سجاول نے لکھی ہے جسے دھرما پروڈکشن کے بینر پر ہیرویش جوہر، ارونابھاٹیہ، اپورو مہتہ اور روہت شیٹی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی موسیقی تنشک باگچی، ہمیش ریشمیاں، ایس تھمن اور میت برادرس نے فراہم کی ہے۔ 27 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی اس فلم کی کہانی ساجد فرہاد نے لکھی ہے فلم کے دیگر اہم اداکاروں میں ابھینوسنہا، نینا گپتا، سکندر کھیر، جیکی شراف، گلشن گروور، نہاریکا رائس زادہ کے اہم کردار ہے۔ روہت شیٹی کی یہ فلم سنگھم سیریز کی تیسری کڑی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: