ایم اے سلام

یش راج فلمس کے بینر پر بنائی گئی پروڈیوسر آدتیہ چوپڑہ کی فلم مردانی 2 کے ٹریلر کی ریلیز عمل میں آئی ہے جسے عوام میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ گوپی پترن کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم میں رانی مکرجی نے شیوانی شیواجی رائے نامی ایک دھانسو پولیس آفیسر کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں 21 سالہ وشال جیتھوار کو نگیٹیو کردار میں متعارف کروایا گیا ہے۔

 مردانی 2 دراصل سال 2014 میں ریلیز ہوئی رانی مکرجی کی فلم ”مردانی“ کا سیکویل ہے جسے پردیپ سرکار نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا تھا۔ فلم کو فلم فیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 13 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی اس فلم کا شائقین کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ مردانی 2 میں رانی مکرجی نے ایک پاور فل کردار نبھایا ہے۔

یہ فلم پوری طرح ہیروئین اورینٹیڈ ہے جس میں ملک میں لڑکیوں پر ہو رہے اغواءاور عصمت ریزی کے واقعات پر پولیس آفیسر شیوانی شیواجی رائے کی جانب سے کی جانے والی زبردست کارروائیاں کو پردہ سمیں پر پیش کیا گیا ہے۔ اس تھرلر مسٹری میں رانی مکرجی کے چاہنے والوں کو انکا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔ بتاتے چلیں کہ 41 سالہ رانی مکرجی 1996 میں آئی فلم راجہ کی آئے گی بارات سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی اور سال 2014 میں آدتیہ چوپڑہ سے شادی کے بعد وہ فلموں سے دور ہوگئی تھیں لیکن ایک بچہ کی پیدائش کے بعد رانی نے سال 2018 میں فلم ہچکی سے اپنی دوسری پاری کی شروعات کی ۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: