ایم اے سلام

سال 2019 اب ختم ہوچکا ہے ہر سال کی طرح 2019 کے ساتھ بھی کئی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ بالی ووڈ میں 2019 میں ری مکس ہوئی ہے۔ اب ایک اور گیت اس سال میں ری مکس ہواہے جو کھلاڑی اکشے کمار اور شلپاشیٹی کا ہٹ ہے۔ ہم بات کررہے ہیں فلم ”میں کھلاڑی تو اناڑی“ کے گانے ”چراکے دل میرا“ کی اب ایک بار پھر یہ گیت فلم ہنگامہ 2 میں ری بوٹ ورژن کے ساتھ سنائی دیگا۔ ذرائع کے مطابق پریہ درشن نے اپنی فلم کے لئے اس گیت کا انتخاب کیا ہے۔ اس گیت کی ذمہ داری انو ملک کے پاس تھی۔ اب اس کا ری بوٹ ورژن بھی وہی دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے اس پر کام بھی شروع کردیا ہے۔ ملال میں لیڈ ایکٹر کے کردار میں نظر آنے والے میزان جعفری کو ہنگامہ 2 میں لیڈ ایکٹر منتخب کیا گیا ہے۔ فلم ہنگامہ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو بھی پریہ درشن نے بنایا تھا۔

 فلم ہنگامہ میں اکشے کھنہ، ریماسین، آفتاب، پریش راویل اور راجپال یادو لیڈ رول میں تھے۔ فلم باکس آفس پر سوپر ہٹ ہوئی تھی۔ ہنگامہ کو بنانے میں 6 کروڑ لگے تھے جبکہ باکس آفس پر اس فلم نے 20.2 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ ہنگامہ کامیڈی فلم تھی اسے شائقین نے کافی پسند بھی کیا تھا۔ اب پریہ درشن اس کے دوسرے حصہ کے ساتھ آرہے ہیں اور شائقین فلم کو لیکر کافی خوش بھی ہیں۔ اب فلم میں گانے کا ری بوٹ ورژن ہونے سے عوام میں اس کا کریز اور بھی بڑھ گیا ہے۔

سمجھا جارہا ہے کہ اس بار اکشے اور شلپا شیٹی پر پکچرائز ہوکر ہٹ ہوا یہ گیت ”چرا کے دل میرا“ بھی کافی نئے انداز میں پردہ سمیں پر پیش کیا جائے گا ۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ اسے نئے انداز اور خبوصورت لوکیشن پر فلمایا جائے گا۔ اندازہ ہے کہ فلم میں اس گیت کو لوگ بہت پسند کریں گے۔ اس گیت کے نئے ورژن میں کئی ایک نئی تبدیلیاں اور ڈانس اسٹپس بدلے جائیں گے۔ کو ریو گرافی ےکا انداز بھی نیا ہوگا۔ انہی خبروں کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں اسے دیکھنے کا اشتیاق بڑھ گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اب یہ خبروں تک ہی ہوکر رہ جائے گا یا پھر مقبولیت بھی حاصل کریگا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: