ایم اے سلام

کبھی ٹالی ووڈ کی سوپر اسٹار رہیں وجئے شانتی نے تقریباً 13 برسوں سے فلموں سے دوری بنا رکھی تھی لیکن اب اپنا رخ فلموں کی جانب کررہی ہیں۔ وہ مہیش بابو کی فلم ”سری لیرو نیکو ایورو“ سے وہ اپنی دوسری پاری شروع کررہی ہیں۔ اس فلم میں وہ ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ انہیں اتنے طویل عرصہ بعد سیٹ پر دیکھ کر ڈائرکٹر انیل روی پینڈی نے ٹوئٹ کر ان کا استقبال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 13 سال بعد وجئے شانتی جی سیٹ پر آئیں۔

انہوں نے آگے لکھا 13 سال تک فلموں سے دور رہنے کے بعد بھی ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بتاتے چلیں کہ اس فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہوچکا ہے اس کے دیگر اہم اداکاروں میں پرکاش راج، نریش، رمیا کرشنا، راجندر پرساد، دل راجو، مہیش بابو وغیرہ ہیں۔ اس فلم کو اگلے سال سنکرانتی کے موقع پر ریلیز کرنے کا پروگرام ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ پہلی پاری میں سوپر اسٹار رہیں وجئے شانتی نے سیاست میں داخلہ لیا تھا اور انہیں رکن پارلیمان کے طور پر حلقہ پارلیمان سے ضلع میدک سے کامیابی حاصل کی تھی وہاں ان کی کارکردگی کی بھی ستائش کی گئی لیکن ٹی آر ایس کے میدان میں آنے کے بعد وجئے شانتی کو حلقہ میدک سے ناکامی ہوئی۔ پچھلے عام انتخابات سے قبل وجئے شانتی نے کانگریس پارٹی میں اپنی شمولیت اختیار کی اور انتخابات کے دوران بھی انہوں نے سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: