ایم اے سلام

کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایر 2 سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے والی تارا ستاریہ ان دنوں پھر سے خبروں میں لو لائنف کو لیکر ایک بار پھر انکا نام اسٹار سے جوڑا جارہا ہے۔ خبروں کی مانو تو تارا ستاریہ کی نزدیکیاں ان دنوں کپور خاندان کے چراغ آدرجین سے بتائی جارہی ہیں۔ کرینہ کپور کے کزن برادر آدرجین کے ساتھ ان دنوں تارا ستاریہ کے ساتھ اکثر اسپاٹ کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کی مانیں تو تارا ستاریہ اور آدرجین ان دنوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گذارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو تارا ستاریہ اور آدر کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعہ ہوئی تھی۔ ذرائع کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ دونوں کے درمیان کی نزدیکیاں ان دنوں بڑھ گئی ہیں وہیں رپورٹس کی مانیں تو دونوں اسٹارس کو ایک ساتھ ڈیٹ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بتادیں کہ تارا ستاریہ کی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایر 2 فلمی پردے پر کوئی خاص کمال نہیں کرپائی وہیں آدرجین نے بھی سال 2017 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا حالانکہ ان کی فلم بھی کوئی خاص کمال نہیں کر پائی۔

لیکن اب یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ آدرجین بہت جلد کسی غیر فلمی لڑکی سے شادی کرنے والے ہیں۔ اس سلسلہ میں کرشمہ کپور نے اپنے کزن کے آدرجین کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے کہا نہیں جاسکتا کہ کیا ہوگا لیکن اتنا ضروری ہے کہ اسٹوڈنٹ آف دا ایئر 2 کے بعد تارا ستاریہ کو بھی اب آفرز ملنے لگے ہیں اور وہ فی الحال اپنے کیریئر کے تعلق سے سنجیدہ ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: