ایم اے سلام

سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپتا خان دوسری بار امید سے ہے۔ خبر کے مطابق ارپتا اور ان کے شوہر آیوش شرما نے ان کے اس دوسرے بچہ کی پیدائش کی تاریخ طے کرلی ہے۔ انہوں نے 27 دسمبر کو اپنے بچہ کی پیدائش کا فیصلہ لیا ہے کیونکہ اسی دن سلمان خان کی بھی سالگرہ ہے۔ اس طرح اس جوڑی کی تیاری اس خاص دن کو اور بھی خاص بنانے کی ہے ارپتا اور ایوش سلمان کے بہت قریب ہے اور اسی وجہ سے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا یہ بچہ بھی سلمان کی سالگرہ کے موقع پر ہی ہو۔

بتادیں کہ اگلے مہےنے سلمان 54 سال کے ہو جائیں گے اور اب سے وہ اپنے گھر کے سب سے چھوٹے فرد کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتے دیکھے جائیں گے۔ ارپتا خان شرما اور ان کے شوہر ایوش شرما کی شادی کو 5 سال ہوچکے ہیں۔ ان دونوں کی شادی 18 نومبر 2014 کو فلک نما پیالیس حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا احیل ہے جس کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

سبھی کو پتہ ہے کہ سلمان خان بچوں سے بیحد پیار کرتے ہیں اور ارپتا کے بیٹے احیل کے لئے سلمان کے دل میں خاص جگہ ہے۔ سلمان احیل کے ساتھ کھیلتے اور وقت گذارتے ہوئے کھینچی گئی تصویریں شیر کرتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتی ہیں۔ دسمبر کا مہینہ خان خاندان کے لئے نہ صرف پرسنل سطح پر ہی نہیں بلکہ پروفیشنل سطح پر بھی خاص ہونے والا ہے۔ ان کی اگلی فلم دبنگ 3 بھی اسی ماہ 20 دسمبر کو ریلیز ہوگی جس میں وہ ایک بار پھر چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: