رچا چڑھا اور علی فضل جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس رچا چڈھا اور علی فضل پچھلے دو برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہے۔ رچا چڈھا اور علی فضل بھلے ہی اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں زیادہ بات نہ کریں لیکن سب کو معلوم ہے کہ وقت کے ساتھ ان کا پیار گہرا ہوتا جارہا ہے۔

 دونوں نے وینس فلم فیسٹیول کے دوران اپنے رشتوں کو آفیشیل کیا تھا حال ہی میں رچا نے علی فضل کے ساتھ اپنی شادی کی پلاننگ کے بارے میں بھی بتایا۔ ایک انٹرویو کے موقع پر جب رچا سے علی فضل سے شادی کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کا پلان کرنے کے لئے پوری پروڈکشن ٹیم کی ضرورت ہے۔ علی اور میری پروڈکشن ٹیم کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔

 خیر ورک فرنٹ کی بات کریں تو رچا جلد ہی اکشے کھنہ کے ساتھ فلم ”سیکشن 375“ میں دکھائی دیں گی۔ اس فلم کو اجئے بہل ڈائرکٹ کئے ہیں اس کے علاوہ وہ فلم پنگا میں بھی نظر آئیں گی۔ وہیں علی فضل سنجے دت کی فلم پرستھانم میں نظر آئیں گے جو 20 ستمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: