ایم اے سلام

ماڈرن دور کی پریم کہانیوں کو خاص رنگ دینے والے ڈائرکٹر امتیاز علی اپنی فلم ”لو آجکل“ کو لیکر خبروں میں ہے۔ وہ ایکبار پھر اپنے خاص انداز میں ماڈرن ریلیشن شپ کو لیکر اپنی کہانی کہنے جارہے ہیں حالانکہ امتیاز کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو ان کے لئے پچھلے کچھ سال کمرشیل طور پر اچھے نہیں رہے ہیں۔ سال 2015 میں امتیاز نے فلم ”تماشہ“ کا ڈائرکشن کیا تھا۔ یہ فلم اس معنی میں بھی خاص تھی کیونکہ رنبیر اور دیپیکا اپنے بریک اپ کے بعد پہلی کسی لواسٹوری میں دکھائی دیتے تھے۔ امتیاز علی کی اس فلم نے فائنس کے درمیان اچھا کام کیا تھا۔

 کئی فائنس کو یہ فلم بالکل پسند نہیں آئی تھی لیکن کچھ لوگوں نے اس فلم کو ایک سنیماتک تجربہ بتایا تھا اور اپنی زندگی کی اہم فلم بھی قرار دی تھی، حالانکہ باکس آفس پر یہ فلم اوندھے منہ گری تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر خاص مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ اس کے کچھ سالوں بعد امتیاز نے شاہ رخ اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم جب ہیری میٹ سیجل کا ڈائرکشن کیا تھا۔

تماشہ کے بعد امتیاز امید کررہے تھے کہ انہیں اس فلم کے سارے کمرشیل سطح پر بڑی کامیابی مل سکتی ہے کیونکہ شاہ رخ رنبیر سے بھی بڑے سوپر اسٹار ہے، لیکن اس فلم کو شائقین نے پوری طرح سے مسترد کردیا تھا۔ تماشہ کو اپنے اسٹھیٹک سینس اور اسٹوری کو لیکر تعریفیں تو ملی تھیں جب ہیری میٹ سیجل کو یہ بھی نصیب نہیں ہوا اور یہ فلم بھی باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ امتیاز کی نگاہیں اب اس سال فلم ویلنٹائن ڈے پر ٹکی ہیں۔ کارتک اور سارا کی تازہ جوڑی کے ساتھ اپنے انداز میں 90 کے دہے کی لو اسٹوری اور ماڈرن دور کی لو اسٹوری کو دکھائیں گے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: