ایم اے سلام

اپنے کیریئر میں اب تک الگ الگ کرداروں میں نظر آنے والے ریتک روشن نے آج تک پولیس آفیسر کا کردار نہیں نبھایا ہے اس لئے اب وہ فلم پروڈیوسرس سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ انہیں اپنی کسی فلم میں پولیس آفیسر کے رول میں پیش کریں۔ ریتک روشن نے سال 2000 میں اپنی پہلی فلم ”کہونا پیار ہے“ سے شائقین کا دل جیتا تھا اور تب سے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اب ان کے فائنس چاہتے ہیں کہ وہ انہیں پردے پر پولیس آفیسر کے کردار میں دیکھیں۔

 ریتک روشن نے بھی فائنس کی بات کو رکھتے ہوئے فلم پروڈیوسرس سے مستقبل میں انہیں ایک زبردست پولیس آفیسر کے کردار میں پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ واضح ہو کہ ریتک روشن کی پچھلی دو فلموں سوپر 30 اور وار نے باکس آفس پر کامیابی کے زبردست ریکارڈ بنائے ہیں۔ اب جبکہ 27 مارچ کو روہت شیٹی کی فلم کی ریلیز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایسے میں ریتک روشن کا پولیس آفیسر بننے کا اشارہ روہت کی سوریہ ونشی کی اگلی کڑی تو نہیں ہے اسی کے مطابق یہ بھی قیاس لگایا جارہا ہے کہ سوریہ ونشی کے آخر میں روہت کیا ریتک روشن کو متعارف کروائیں گے جیسا کہ رنویر اسٹار فلم سمبھا میں اکشے کمار کو متاعرف کوایا تھا۔ اور اس طرح کیا ریتک روہت کیاگلی فلم کا حصہ ہوں گے۔ یہ بھی خبریں ہیں کہ روہت اپنی اگلی فلم ریتک روشن کے ساتھ بنانے والے ہیں، لیکن ایک طرف اس طرح کی خبریں آرہی ہیں تو روہت نے ریتک کے ساتھ فلم بنانے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی سوریہ ونشی کے آخر میں ریتک کے نظر آنے کی کوئی بات کی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ روہت اب سنگھم 3 کی پلاننگ کررہے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: