ایم اے سلام

فلم جوانی جان من میں نظر آچکے سیف علی خان ہمیشہ سے ہی اپنے بچوں کے کیریئر پر بات کرنے میں آگے رہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے کیریئر پر بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کی بات پر بتایا کہ یہ ان کے لئے ایک خواب ہے۔ بالی ووڈ ڈبیو کے لئے مشورہ دیتے ہوئے سیف نے کہا کہ انہیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے اور فلموں کا سہی طریقہ سے انتخاب کرنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے ابراہیم کو بالی ووڈ پر کہا مجھے نہیں پتہ کہ میں اسے لانچ کرونگا یا نہیں لیکن بالی ووڈ اس کے لئے ایک بالی ووڈ ایک اچھا کیریئر ہوسکتا ہے۔

وہ کافی ٹیلنٹڈ ہے اور اسے فلموں میں کام کرنا بھی پسند آئے گا۔ سارا کے علاوہ ہر کسی کو اس میں دلچسپی تھی لیکن بعد میں سارا بھی اس کے لئے راضی ہوگئی۔ ایک ایکٹر ہونے کے ناطہ اپنے بیٹے کو بالی ووڈ کیریئر کا مشورہ دیتے ہوئے سیف نے کہا اب بالی ووڈ میں سب کچھ بدل چکا ہے انہیں ایک الگ سی بات ملنے والی ہے۔ انہیں فلموں کے لئے تیار رہنا چاہئے اور سہی اور اچھی فلموں کا انتخاب کرنا چاہئے۔

سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارا علی خان کے مستقبل کے بارے میں کوئی خاص پلاننگ نہیں کی تھی۔ بتایا تو یہ بھی جاتا ہے کہ سارا کو وہ فلموں میں بھی لانا نہیں چاہتے تھے لیکن سارا کا مستقبل فلموں میں تھا اور انہیں کیدرناتھ جیسی فلم سے اپنی کیریئر کی شروعات کا موقع ملا۔ اس فلم نے باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک بزنس کیا۔ اس کے بعد روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں ان کی فلم سمبھا ریلیز ہوئی جس میں رنویر سنگھ ان کے مقابل تھے اب وہ ورون دھون کے ساتھ قلی نمبر ون کررہی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: