ایم اے سلام

ایکٹریس الیانا ڈی کروز نے اپنے اب تک کے کیریئر میں رنبیر کپور سے لیکر اجئے دیوگن اور ورون دھون جیسے اسٹارس کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ان کے فائنس یہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ کیا کبھی وہ سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی۔ حال ہی میں الیانا نے اس کا جواب بھی دیا اور جو جواب دیا اس نے سبھی کو چونکا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران الیانا نے فائنس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سلمان خان اسٹار کک اور وانٹیڈ کے لئے اپروچ کیا گیا تھا لیکن وہ چند وجوہات کی وجہ سے ان دونوں ہی فلموں میں کام نہیں کر پائیں۔

 کہیں نہ کہیں الیانا کو آج بھی ان فلموں میں کام نہ کرنے کا بے حد افسوس ہے۔ الیانا کی مانیں تو وانٹیڈ میں انہیں آئشہ ٹاکیہ والے رول کے لئے اپروچ کیا گیا تھا چونکہ اس وقت ان کے امتحانات چل رہے تھے۔ اس لئے وہ اس فلم کو نہیں کرپائیں وہیں کک جب آفر ہوئی تو اس وقت وہ اپنی تاریخیں کسی اور فلم کو دے چکی تھیں بعد میں پھر جیکلین فرنانڈیز کو اس فلم کے لئے سائن کیا گیا۔

یوں تو الیانا ڈی کروز کے پاس فلموں کی کمی نہیں ہے۔ وہ خود منتخب فلمیں کرتی ہیں۔ وہ یوں تو ہندی کے علاوہ علاقائی فلمیں بھی کررہی ہیں لیکن سلمان خان کے ساتھ الیانا اگر وانٹیڈ اور کک جیسی فلمیں کرلیتی تھیں تو وہ کم سے کم ہندی کی آدھا درجن فلمیں اپنی جھولی میں ڈال لے سکتی تھیں لیکن سلمان خان کے ساتھ اب انہیں یہ موقع پھر سے ایک بار اتنی آسانی سے ملنا تو مشکل ہی دکھائی دیتا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: