ایم اے سلام

کامیا پنجابی کے مداحوں کے لئے بڑی خوش خبری آئی ہے کہ وہ اپنے دلی والے پریمی شلب ڈانگ کے ساتھ شادی کی تیاری شروع کرچکی ہیں۔ نئے سال میں ان کی شادی ہونے جارہی ہے حالانکہ انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی ہے۔ ہاں اتنا ضرور کہا ہے کہ شادی دھوم دھام سے ہوگی جس میں قریبی دوست اور خاندان کے لوگ شامل ہوں گے۔

میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کامیا نے بتایا میں تاریخ کا فیصلہ نہیں کرسکتی ہوں لیکن میں نے دوستوں سے کہا ہے کہ آپ میری شادی کے لئے تیار رہیں۔ واضح ہو کہ ”بنوں میں تیری دلہن“ ”مریادا“ جیسے شوز کی بدولت کامیا پنجابی کو مقبولیت ملی تھی۔ ایکٹریس کامیا پنجابی کی پہلی شادی بزنسمین بنٹی نیگی کے ساتھ ہوئی تھی۔ یہ شادی تقریباً 10 سال چلی، پھر 2013 میں دونوں الگ ہوگئے۔

کامیا کی ایک 9 سال کی بیٹی بھی ہے۔ اس سے قبل بات چیت میں کامیا نے بتایا تھا کہ وہ دوسری شادی کو لے کر ہمیشہ سنجیدہ رہیں۔ کامیا نے بتایا تھا کہ وہ فروری میں صحت کے کچھ مسائل کے بارے میں بات کرنے کے لئے شلب سے ملیں تھیں۔ تقریباً دیڑھ ماہ تک ان کے درمیان چیاٹنگ ہوئی اس کے بعد شلب نے شادی کے لئے پرپوز کیا۔ کامیا بتاتی ہیں کہ پہلی شادی ٹوٹنے کے بعد دوبارہ یہ فیصلہ لینے سے پہلے میں نے کافی سوچا تھا۔ شلب کی وجہ سے میرا پیار اور شادی میں پھر سے یقین پیدا ہوا ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: