بگ باس 13 انعامی رقم کو دوگنا کرنے کی توقع

Bigg Boss 13 is expected to double the amount

ایم اے سلام

چھوٹے پردے کا مشہور ریالٹی شو بگ باس اپنے 13 ویں سیزن کے ساتھ آنے کو تیار ہے۔ سیزن کے لئے کانٹسٹنٹس کا انتخاب بھی شروع ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فائنس ایک بار پھر سے شو کو سلمان خان کو ہوسٹ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ خبر کے مطابق بگ باس سیزن 13 کے ونر کے پاس موٹی رقم جیتنے کا موقع ہوگا۔

 خبر کے مطابق شو کی انعامی رقم کم کرنے کی وجہ بڑے سلیبس کو شو میں لانے کے لئے منانے میں خاصہ پریشانی ہوتی ہے، اس لئے اب رقم کو دوگنا کیا جارہا ہے۔ اب یہ رقم ایک کروڑ کرنے کا میکرز نے فیصلہ لیا ہے۔ کئی بڑی شخصیتیں نظر آنے والی ہیں حالانکہ ابھی انعامی رقم کو بڑھانے کو لے کر کوئی بھی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بگ باس 13 کی بات کریں تو شو کے 29 ستمبر سے آن ایر ہونے کی خبر ہے۔ شو کو ٹی وی پر رات 10 سے 11 بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: