ایم اے سلام

بالی ووڈایکٹر راجکمار راو اپنی موسٹ اوئٹیڈ فلموں کو لیکر کافی مصروف ہیں۔ ان فلموں کی شوٹنگ میں وہ رات دن بزی ہیں۔ راجکمار راو نے حال ہی میں اپنی مصروفیات پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکل وقت گذارے ہیں۔ راج کمار بتاتے ہیں کہ وہ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب ان کے پاس اسکول کی فیس دینے تک کے پیسے نہیں تھے۔

 ایسے میں اسکول کے ٹیچرز نے مل کر ان کی مدد کی اور دو سالوں تک راجکمار کے اسکول کی فیس دیتے رہے۔ انہوں نے آگے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئے تھے تو وہ بہت ہی چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے جس کے لئے انہیں 7 ہزار روپے کرایہ کے طور پر دینے پڑتے تھے۔ انہیں لگتا تھا کہ یہ رقم بہت زیادہ ہے۔ انہیں ایسا لگتا تھا کہ زندہ رہنے کے لئے ہر مہینہ انہیں تقریباً 15 ہزار سے 20 ہزار روپیوں کی ضرورت ہے اور ایک وقت اپنی زندگی میں ایسا بھی آیا جب ان کے پاس نوٹفکیشن آیا کے ان کے اکاونٹ میں صرف 18 روپے ہی ہیں۔

بتادیں راجکمار راو کی فلموں نے کافی اچھا بزنس کیا ہے۔ وہ الگ طرح اور الگ موضوعات کی فلمیں کرتے ہیں۔ خود راجکمار راو کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ وہ بالی ووڈ میں اتنی کامیاب فلموں کے اداکار کہے جائیں گے۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے راجکمار راو کو آج بڑے بڑے بینر کی فلمیں مل رہی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو راجکمار راو آج آدھا درجن سے زائد فلمیں کررہے ہیں۔ انہیں آج اے لسٹ اداکاروں کے مقابل کاسٹ کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: