ایم اے سلام

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”گنگو بائی کٹھیا واڑی“ کو لیکر خبریں گرم ہیں۔ فلم سے عالیہ بھٹ کے لک کے پوسٹر بھی ریلیز کردیئے گئے ہیں۔ مووی میں عالیہ مافیا کوئین کے کردار میں ہے اسی دوران خبریں ہیں کہ کیٹرینہ کیف بھی اس فلم میں ہوسکتی ہیں۔ دراصل حال ہی میں کیٹرینہ کیف نے سنجے لیلا بھنسالی کے آفس کا وزٹ کیا اس کے بعد سے خبریں آئیں کہ کیٹرینہ کیف سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔ کیٹرینہ عالیہ کی فلم میں ڈانس نمبر کرتی دکھائی دے سکتی ہیں۔ حالانکہ اسے لیکر ابھی تک آفیشیل کچھ بھی نہیں معلوم ہوا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کیٹرینہ کیف ایک بہترین ڈانسر ہے۔ کیٹرینہ نے چکنی چمبیلی، شیلا کی جوانی، ذرا ذرا ٹچ می، جیسے کئی بہترین ڈانس نمبر کئے ہیں۔ اب سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کیٹرینہ نظر آئیں گی یا نہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ فی الحال کیٹرینہ کیف کی فلم سوریہ ونشی جو ریلیز کے لئے تیار تھی کرونا وائرس کے چلتے اس فلم کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے۔

کیٹرینہ کے پاس اب کوئی دوسری فلم نہیں ہے۔ شاہ رخ خان اسٹار فلم ”زیرو“ کی ناکامی کے بعد جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ کیٹرینہ کو روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی سے توقعات ہیں۔ اس کے بعد ہوسکتا ہے۔ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”گنگو پائی کٹھیا واڑی“ کے خصوصی سانگ میں نظر آسکتی ہیں سوریہ ونشی میں کیٹرینہ کے رول کی تعریف کی جارہی ہے۔ یہ روایات ہے کہ رپورٹس بتاتے ہیں کہ کیٹ کے پاس اور بھی کئی بڑے پراجکٹس موجود ہیں لیکن وہ فی الحال سوریہ ونشی کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں۔ یہ بھی خبر ہے کہ روہت انہیں اپنی ایک اور فلم میں بھی کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: