ایم اے سلام

عالیہ بھٹ کی اپ کمنگ فلم ”گنگو بائی“ کا پہلا لک آگیا ہے اس میں گنگوبائی کا لو انٹرسٹ کون ہوگا اس پر اب تک واضح نہیں ہوا تھا۔ فلم سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ پہلے کارتک آرین کے نام پر غور کیا جارہا تھا حالانکہ اس پر بات نہیں بنی بتایا جارہا ہے کہ کارتک نے نگیٹو کیریکٹر کی وجہ فلم سے دوری بنالی۔ اپنے پریمی کے ساتھ گنگوبائی بھاگ کر ممبئی روانہ ہوئی تھی لیکن انہیں پیار میں دھوکہ ملا۔

 پریمی نے گنگوبائی کو کاماٹی پورہ میں فروخت کرکے جسم فروشی کے دھندے میں دکھیل دیا تھا۔ خبروں کے مطابق رنبیر کپور کو اس رول کے لئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔ رنبیر کو بھنسالی نے ہی فلم ”سانوریا“ سے بریک دیا تھا ادھر فلم میں گنگو بائی کے علاوہ ایک اور اہم رول کریم لالہ پر بھی تجسس بنا ہوا ہے۔ اجئے دیوگن کے بارے میں کہا تو جارہا ہے کہ وہ اس رول کو پلے کریں گے لیکن اب تک ان کی جانب سے بھی آفیشیل ہاں کا انتظار ہے۔

حالیہ بات چیت میں انہوں نے بس اتنا کہا کہ بات چیت چل رہی ہے گنگو بائی، کریم لالہ کو بھائی مانتی تھی اسی رشتہ کی وجہ کاماٹی پورہ میں گنگو بائی کی دھاک جم گئی تھی۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ گنگو بائی کوٹھے میں اسی سے دھندہ کرواتی تھی جس کی مرضی ہو۔ کریم لالہ کے رول کے لئے ریتک روشن نے انکار کردیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ذاتی زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھ وفاداری سے نبھانے کے لئے شادی کے تیاریاں کرنے والے رنبیر فلم گنگو بائی میں کس طرح عالیہ سے بے وفائی کرتے دکھائی دیں گے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: