ایم اے سلام

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے بارے میں کون فکر مند نہیں ہے۔ دلیپ کمار کو لیکر ان کے بیمار ہونے کی خبریں کئی بار آچکی ہیں۔ ایسے میں ایک بار پھر سے اداکار کی طبعیت خراب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اداکار دلیپ کمار کو اسپتال میں شریک کروایا گیا تھا لیکن اب ٹریجڈی کنگ کی پتنی سائرہ بانو نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت کیسی ہے۔ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں سوشل میڈیا کو جاری اطلاع میں کہا کہ انہیں کس وجہ سے دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنا ایک آڈیو ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ”مجھے آپ کو بتاتے ہوئے بیحد خوشی ہو رہی ہے کہ دلیپ صاحب کی طبیعت اب کافی بہتر ہے۔ انہیں کافی وقت سے پیٹھ میں شدید درد تھا سائرہ بانو نے کہا کہ ہم اس وجہ انہیں چیک اپ کرانے کے لئے لیلا وتی اسپتال لے گئے۔ ان کا چیک اپ ہوا اور وہ گھر واپس لوٹ آئے اوپر والے کی مہربانی سے اور آپ سبھی کی دعاوں سے اب سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔

ہم آپ کے شکر گذار ہیں۔ یہاں بتادیں کہ دلیپ کمار نے پچھلے سال ہی اپنی 97 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پربالی ووڈ کے تمام اداکاروں نے ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات ظاہر کیں تھیں۔ اس خاص موقع پر ورلڈ بک آف ریکارڈس لندن نے انہیں ان کے خدمات کے لئے اعزازی طور پر منایا یہاں ایک بار ہم پھر سے بتاتے چلیں کہ دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاور پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام محمد یوسف خان ہے ان کے کیریئر کی پہلی فلم جوار بھاٹا 1944 میں ریلیز ہوتی۔ ان کی آخری فلم قلعہ تھی جس کے بعد انہوں نے کوئی فلم نہیں کی ان کی دو فلمیں آگ کا دریا اور کالنگا زیر تکمیل ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: