ایم اے سلام

اکشے کمار اسٹار فلم ”بھول بھلیاں“ جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی ایک بار پھر سے نئے روپ میں پردے پر آنے کو تیار ہے۔ بھول بھلیاں 2 فائنس سے جلد روبرو ہوگا اس کا فائنس بہت دنوں سے انتظار کررہے تھے جو کہ اب ختم ہوگیا ہے۔ فلم کا پہلا لک ختم کردیا گیا ہے۔ فلم کے پہلے لک میں کارتک آرین نظر آرہے ہیں۔ کارتک اکشے والے لک میں نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر میں کارتک زرد دھوتی اور کرتی پہنے نظر آرہے ہیں۔

 انہوںنے ردراکش کی مالا، برسلیٹ پہن رکھے ہیں۔ ساتھ ہی سرپر بھی زرد کپڑا بندھا ہوا ہے اس لک میں وہ ہوبہو اکشے کمار کی طرح لگ رہے ہیں۔ پہلے لک میں کچھ بھی نہیں بدلا گیا ہے۔ بالکل اکشے والے لک کو پیش کردیا گیا ہے۔ اس کے پوسٹر پر لکھا ہے 13 سال بعد داہنٹگ کامیڈی ریٹرنس ایک اور بھی پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس میں ان کے چاروں طرف ڈھانچے نظر آرہے ہیں اور وہ گلاس لگائے پوز دے رہے ہیں۔

پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ 13 سال بعد آرہا ہے فلم کا پہلا حصہ پردے پر سوپر ہٹ ہوا تھا۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ فلم پردے پر کیا کمال کرتی ہے۔ بھول بھلیاں کے پہلے پارٹ میں اکشے کمار اور ودیا بالن لیڈرول میں نظر آئے تھے۔ بھول بھلیاں کی شوٹنگ چل رہی ہے کہا جارہا ہے کہ اننیا پانڈے، جہانوی کپور یا سارا علی خان میں سے کسی ایکٹریس کو اس رول کے لئے فائنل کیا جاسکتا ہے۔ بھول بھلیاں 2007 میں آئی تھی جس میں اکشے ودیا کے علاوہ شائنی آہوجہ اور امیشا پٹیل بھی مرکزی کرداروں میں تھے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: