ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر ٹائیگر شراف اور شردھا کپور اسٹاف لم باغی 3 مارچ 6 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جاچکا ہے اور اب فائنس کو فلم کا انتظار ہے۔ فلم کے ایکشن سیوکینس کی وجہ کافی خبروں میں ہے لیکن اب فائنس کے لئے ایک اور خوش خبری آئی ہے۔ میکرز کی جانب سے دی گئی تازہ اطلاع کے مطابق اس فلم میں بھپی لہری کا ایک گیت بھی شامل کیا جائے گا۔ بھپی لہری کے گانے ”ایک آنکھ مارو“ تو اس فلم کے لئے ری میک کیا گیا ہے اور اس فلم میں بھنکس ٹائٹل کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

گانے کو 19 فروری کو ریلیز کیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے نڈیاڈوالا گرانڈسن کے انسٹا گرام اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیر کیا گیا ہے جس میں ٹائیگر شراف، شردھا کپور اور احمد خان بھی لہری کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ بتادیں کے بھپی کا یہ اوریجنل ٹیک جتیندر اور سری دیوی پر فلمایا گیا تھا۔ اسے فلم تحفہ کے لئے شوٹ کیا گیا تھا تحفہ سال 1984 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ گانا اس دور کے سوپر ہٹ گانوں میں سے ایک تھا۔

باغی 3 میں اس ری میک کے علاوہ فلم دس کا ٹائیٹل ٹیک دس بہانے بھی شامل کیا جاچکا ہے جو کہ کافی مشہور ہوا ہے، حالانکہ ری میک ویڈیو کو لیکر کافی ری میکس بنایا گیا ہے۔ 800 کے دہے میں ریلیز ہوئی جتیندر اور سری دیوی اسٹار فلم تحفہ نے ان دنوں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی کے دہے میں جتیندر اور سریدیوی کی جوڑی کو زبردست پسند کیا جاتا تھا اور ان دنوں اس جوڑی کی کئی فلمیں لگاتار ریلیز ہوکر ہٹ ہوتی رہی ہیں۔ یہ تمام فلمیں ساوتھ کی فلموں کے ہی ہندی ری میک تھے اور ان فلموں کی زیادہ تر شوٹنگ حیدرآباد کے مختلف مقامات کے علاوہ پدمالیہ اسٹیوڈیوز اور اناپورنا اسٹوڈیوز میں ہی کی جاتی تھیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: