ایم اے سلام

کیٹرینہ کیف اور اکشے کمار اپنا کم بیک کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ روہت شیٹی کی فلم ”سوریہ ونشی“ میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم مارچ میں ریلیز ہوگی اکشے اور کیٹرینہ کی کمسٹری کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔ دونوں کو سوریہ ونشی میں دیکھنے کے لئے فائنس بے چین ہیں۔ فلم میں اکشے پولیس آفیسر کے کردار میں ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں مووی میں کیٹرینہ کس کردار میں ہوں گی۔ نیہادھوپیا کے چاٹ شو میں فلم کے ڈائرکٹر روہت شیٹی نے کیٹرینہ کیف کے کردار کے بارے مےں خلاصہ کیا ہے۔

روہت نے بتایا کہ کیٹرینہ فلم میں ڈاکٹر کا رول کرتی نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی روہت نے کہا سیٹ پر کیٹرینہ کیف کوئز ماسٹر ہے۔ وہ بہت سوال کرتی ہیں۔ روہت شیٹی نے آگے کہا فلم کی اسکرپٹنگ کے پہلے دن سے مووی ریلیز ہونے تک میری ٹیم جانتی ہے کہ میں کبھی بھی کچھ بھی بدل سکتا ہوں اس لئے پوری ٹیم ہر صورتحال کے لئے تیار رہتی ہے۔

بتادیں کہ سوریہ ونشی روہت شیٹی کی کاپ سیریز (پولیس اسٹوری) کی چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے وہ سنگھم، سنگھم 2، اور سمبھا بناچکے ہیں۔ اکشے کمار روہت شیٹی کی کاپ سیریز میں کام کرنے والے تیسرے ایکٹر ہیں۔ ان سے پہلے اجئے دیوگن، رنویر سنگھ ان کی اس سیریز میں کام کرچکے ہیں۔ تینوں ہی فلموں کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ سوریہ ونشی میں اکشے کمار کو زبردست ایکشن اسٹنٹ کرتے دکھایا جائے گا۔ فلم میں کیٹرینہ اور اکشے رومانس بھی کرتے نظر آئیں گے۔ سوریہ ونشی 27 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: