ایم اے سلام

بالی ووڈ سلیبرٹیز اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ اس فہرست میں نیا نام کپل شرما کی پتنی گنی چترت کا ہے۔ گنی حال ہی میں ممبئی میں ہوئی فلم ”باغی 3“ کی اسکریننگ میں پہنچیں تھیں۔ اسکریننگ کی تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہوئی جن میں گنی کا وزن پہلے سے بڑھا ہوا نظر آیا۔ دراصل گنی نے دسمبر میں اپنے پہلے بچہ کو جنم دیا ہے اور حمل کے بعد وزن بڑھنا عام بات ہے لیکن یہ بات ٹرولرس کو کہاں سمجھ میں آتی۔ انہوں نے گنی کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

انسٹا گرام پر گنی کی تصویروں پر ٹرولس نے بھاری کمنٹس لکھے کسی نے لکھا ”ہائے میرے جیون ساتھی“ تو کسی نے لکھا ”کپل کے نصیب میں یہی ہے کیا“ ایک یوزر نے لکھا دونوں میاں بیوی سے پوچھے کس چکی کا آٹا کھاتے ہیں، ایک اور یوزر نے لکھا اتنی موٹی یہ تو بچہ یادو کی بہن لگتی ہیں۔ حالانکہ کپل کو کچھ فائنس گنی کے بچاو میں اترے اور انہوں نے ٹرولرس کو جم کر لتھاڑ بھی لگائے۔

 ایک یوزر نے لکھا شرم آنی چاہئے ان لوگوں کو جو کپل کی پتنی کو موٹی کہہ رہے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے ایک بیٹی کی ماں بنیں ہےں تو وزن بڑھنا فطری بات ہے۔ گھر میں ممی اور بہن موٹی نہیں ہوتی ہے کیا۔ شرم کریں اتنا سا بھی دماغ نہیں ہے کیا۔ کپل اپنی شادی کی پہلی سالگرہ سے دو دن پہلے ہی باپ بنے تھے۔ 10 دسمبر کو ان کی پتنی گنی نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔ کپل نے اس کی اطلاع ٹوئٹر پر دی تھی اور لکھا تھا آپ کا آشیرواد چاہئے۔ سبھی کو پیار کپل شرما اور گنی چترات کی شادی 12 دسمبر 2018 کو جالندھر (پنجاب) میں ہوئی تھی۔ کپل شرما شادی کے بعد اب پھر سے اپنے شو میں کافی مصروف ہوگئے ہیں۔ ٹی آر پی کے معاملے میں ان کا شو دوسرے ٹی وی شوز کے مقابلے کافی آگے چل رہا ہے۔ ان کے اس شو کو سلمان خان پروڈکشن کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: