ایم اے سلام

بالی ووڈ میں پچھلے کئی سالوں میں کئی اسٹار کڈز لانچ ہوئے۔ عالیہ بھٹ، ورون دھون، ٹائیگر شراف، سورج پنچولی، جہانوی کپور، سارا علی خان اور اننیا پانڈے جیسے کئی ستاروں کے بچوں کی انٹری بالی ووڈ میں ہوئی ہے۔ اب اگلا نمبر ہے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور سنجے کپور کی بیٹی کا ویسے یہ سارے بچے ابھی ایکٹنگ سے جڑی پڑھائی کررہے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ کی دوست جوہی چاولہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو بالی ووڈ فلموں میں ایکٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں۔ وہیں شاہ رخ نے یہ صاف بتایا کہ ان کے بیٹے کو ایکٹنگ میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے لیکن بیٹی سہانا ایکٹنگ کی خوب تیاری کررہی ہے۔

 ویسے بالی ووڈ کی نظر ان دنوں مادھوری ڈکشٹ کے بیٹوں پر بھی ہے جو اس وقت ممبئی میں ہی پڑھائی کررہے ہیں۔ مادھوری کبھی کبھی اپنے بیٹوں کی پسند کو لیکر کوئی بات نہیں کرتی ہیں۔ پچھلے دنوں فلم گینس آف بنارس کے ٹریلر لانچ کے دوران جب مادھوری سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں اپنے بیٹوں کی لانچنگ کو لیکر کیا۔ سوچتی ہیں جو اب میں مادھوری نے کہا ارے باپ رے پتہ نہیں انہیں (بیٹوں کو) کیا کرنا ہے۔

انہیں لانچ ہونا ہے یا نہیں یہ بچوں کی پسند ہے اس معاملہ میں مجھے بچوں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی زبردستی نہیں کرنی ہے۔ بیٹوں کو زبردستی لانچ نہیں کرنا ہے۔ مادھوری آگے کہتی ہیں مجھے لگتا ہے کہ بچوں کی توجہ جس بھی فیلڈ میں ہے انہیں اسی فیلڈ میں ہمت افزائی کرنا چاہئے۔ بچوں کی پڑھائی لکھائی کے دباو سے جڑے سوال پر مادھوری نے کہا اس سوال نے مجھے بھی ڈرادیا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: