ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ اپنے ریلیشن شپ کو قبول کرچکے ہیں۔ سال 2019 میں دونوں کے شادی کرنے کی خبریں بھی موضوع بحث رہیں حالانکہ ایسا ہو نہیں ہوسکا۔ حال ہی میں ارجن اور ملائکہ 2020 کا استقبال کرنے گوا گئے تھے جہاں پر دونوں نے نئے سال کا ویلکم دھوم دھام سے کیا ساتھ ہی ملائکہ نے ارجن کپور کے ساتھ ایک رومانٹک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیر کی۔ اس تصویر میں ملائکہ اروڑہ ارجن کپور کو بوسہ لیتی نظر آرہی ہیں۔ تصویروں میں دونوں کی غضب کی کمسٹری دکھ رہی ہے۔

تصویر کے ساتھ ملائکہ نے لکھا سن اسٹار لائٹ خوشیاں 2020 اس کے علاوہ بھی ملائکہ نے ایک اور تصویر شیر کی ہے جس میں ارجن کپور کے ساتھ ان کا خاندان نظر آرہا ہے۔ تصویر میں ملائکہ کی بہن امریتا اروڑہ اور ماں کے علاوہ کئی اور لوگ ہے ملائکہ اور ارجن کو اکثر کسی پارٹی یا پھر رسٹورنٹس کے باہر ایک ساتھ اسپاٹ کیا جاتا ہے۔

سابق میں ملائکہ نے ایک چاٹ شو کے دوران اپنی ڈریم ویڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری شادی ساحل سمندر پر ہی ہوگی اور پوری طرح سے سفید ہوگی۔ مجھے شادی میں ہر چیز سفید چاہےے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ملائکہ اروڑہ جہاں کافی وقت سے فلمی پردے پر نظر نہیں آئیں وہیں ارجن کپور کی آخری ریلیز فلم پانی پت باکس آفس پر کچھ دھمال نہیں دکھا پائی۔ فلم میں ارجن ایک پشیوا کے کردار میں نظر آئے تھے۔ سب کچھ خبروں اور سوشل میڈیا پر ہونے کے باوجود ارجن اور ملائکہ کے فائنس کو یہ معلوم نہیں ہو رہا ہے کہ دونوں باقاعدہ کب شادی کرنے والے ہیں کیونکہ اس سے قبل ان دونوں کی شادی سے متعلق یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ دونوں نئے سال میں شادی کرسکتے ہیں۔ اب لوگوں کو ان کی شادی کی تاریخ اور مقام کا انتظار ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: