ایم اے سلام

فلم ”اسٹوڈنٹ آف دا ایر 2“ سے فلموں مےں داخلہ لینے والی ایکٹریس اننیا پانڈے ایک کے بعد ایک پراجکٹس پر کام کررہی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی ایکٹنگ پر بات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بالی ووڈ میں جہانوی کپور کو اپنا سب سے بڑا کامپٹیشن مانتی ہیں۔ جلد ہی اننیا پانڈے اسٹاری نائڈ جان دیو“ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس شو میں بات چیت کے دوران اننیا نے کہا میں مانتی ہوں کہ ہمیں زیادہ لوگوں سے ملنے کا فائدہ ہونا ہے۔ ہم آسانی سے انڈسٹری کے لوگوں سے مل سکتے ہیں کیونکہ ہم اس کے آس پاس بیٹھے ہوتے ہیں۔

 لیکن اب جب مجھے موقع مل چکا ہے تو اسے گنوانا غلط ہوگا۔ میں اپنے پاپا کے خواب کو پورا کرنا چاہتی ہوں۔ جب اننیا پانڈے سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا سب سے بڑا کامپٹیشن کسے مانتی ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا میرے لئے جہانوی کپور سب سے بڑا کامپٹیشن ہے۔ یہ ایپی سوڈ اس ہفتہ اتوار کو ریلیز کیا جائے گا۔ جہانوی نے سال 2018 میں اننیا سے کچھ مہینے پہلے ہی فلم ”دھڑک“ سے اپنا ڈبیو کیا تھا۔

 ایک ہی وقت میں ڈبیو کرنے والی اننیا اور جہانوی کے درمیان جلد ہی فلموں کی ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے اننیا پانڈے ان دنوں ساوتھ اسٹار وجئے دیورکنڈہ کے ساتھ فلم ”فائٹر“ میں کام کررہی ہیں۔ اس فلم کا پہلا شیڈول ممبئی میں پورا ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے اننیا کارتک آرین اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ فلم ”پتی پتنی اور وہ“ میں نظر آئی تھیں۔ وہ اور بھی کئی پراجکٹس سائن کرنے والی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: