ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”دبنگ 3“ کو لے کر خبروں میں ہے۔ میکرز اس فلم کو بڑی سطح پر ریلیز کرنے کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ فلم کو ہندی ہی نہیں بلکہ کنڑا، تلگو اور تمل زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا اہم پوسٹر ریلیز ہوتے ہی یہ بات کنفارم ہوگئی ہے کہ سلمان خود تینوں زبانوں میں ڈائیلاگس بولتے نظر آرہے ہیں۔

 حال ہی میں دبنگ 3 کے پوسٹر کو ہندی کے ساتھ تمل، کنڑا اور تلگو زبان میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اس میں سلمان خان چلبل رابن ہڈ پانڈے کے لک میں نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں، سواگت تو کرے ہمارا“ فلم کے ایک اور پوسٹر میں سلمان خان اس ڈائیلاگ کو تمل زبان اور تلگو زبان میں بولتے دکھ رہے ہیں۔ پوسٹر میں سلمان نے ساوتھ کی زبانوں میں پرفیکٹ طریقہ سے استعمال کیا ہے۔

 ایسا لگ ہی نہیں رہا ہے کہ سلمان نے پہلی بار ان زبانوں میں ڈبنگ کی ہے۔ فلم کو الگ الگ زبانوں میں ریلیز کرنے سے اس کے کلکشن میں زبردست اضافہ ہوگا۔ فلم میں ساوتھ سوپر اسٹار کچاسدیپ ویلن کے رول میں نظر آئیں گے۔ فلم میں چلبل پانڈے کا نوجوان کردار بھی نظر آئے گا۔ اس کے لئے سلمان نے اپنا وزن بھی کم کیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان ایک بار پھر سوناکشی سنہا کے ساتھ رومانس کرتے نظر آنے والے ہیں۔ فلم کا ڈائرکشن پربھودیوا کررہے ہیں۔ یہ فلم اسی سال 20 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: