ایم اے سلام

آخر کار عالیہ بھٹ کے فائنس کا انتظار ختم ہوگیا ہے کیونکہ ایکٹریس نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کھٹیا والی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب عالیہ بھٹ ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ ایکٹریس نے اپنے سوشیل میڈیا پر اس کی اطلاع دی ہے۔ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر جملہ کو ایک تصویر شیر کی ہے۔ اس تصویر میں وینٹی ڈور دکھائی دے رہا ہے اور اس پر گنگو بائی لکھا ہے اس تصویر کے ساتھ ایکٹریس نے کیپشن لکھا دیکھوں اس سال سانتا نے مجھے کیا دیا بتاتے چلیں کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم پدماوت کے بعد فلم گنگوبائی کھٹیاوالی بنا رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ کو آخری بار کرن جوہر کی ملٹی اسٹار فلم کلنک میں دیکھا گیا تھا عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر سے اپنی شادی کو لیکر بھی خبروں میں ہے۔ عالیہ کا شمار آج بالی ووڈ کی مصروف اداکاروں میں کیا جاتا ہے عالیہ فی الحال بڑے بجٹ کی کئی فلمیں کررہی ہیں جن میں گنگوبائی کھٹیا والی کے علاوہ راجا مولی کے ڈائرکشن میں بن رہی ”آر آر آر“ برہما استرا، سڑک 2 شامل ہے۔

عالیہ کی یہ چار فلمیں بھی سال 2020 میں ریلیز ہوں گے۔ عالیہ ان چار پراجکٹس کے بعد نئی فلمیں سائن کریں گی۔ 26 سالہ عالیہ نے 2012 میں اسٹوڈنٹ آف دا ایر سے اپنے ایکٹنگ کیریر کی شروعات کی لیکن صرف 7 سال میں عالیہ نے 18 فلمیں کرکے ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ سال 2019 میں عالیہ کی تین فلمیں گلی بوائے، کلنک، اسٹوڈنٹ آف داایئر 2 ریلیز ہوئیں جو اچھا خاصہ بزنس کی یہاں تک کے گلی بوائے تو آسکر کے لئے بھی نامزد ہوگی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: